Advertisement

کیا آپ بھی زہریلے پھل اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں؟

جوبھی غذا آپ کھاتے ہیں اس کا مقصد آپ کو توانائی دینے کے ساتھ صحت مند رکھنا ہے لیکن اگر یہ غذا ن مقاصد کے حصول کے بجائے بیماری کا سبب بنے لگے تویہ بات یقیناً آپ کو پریشان کرنے کے لئے کافی ہے۔

لوگوں کی اکثریت واقعی اس بات کا ادراک نہیں رکھتی کہ وہ جو سبزیاں اور پھل کھارہے ہیں وہ کتنے زہریلے ہیں اس کی بنیادی حشرات سے بچانے والے اسپرے ہیں جو انہیں زہریلا بنا رہے ہیں اس کے برعکس قدرتی کھاد سے پیدا ہونے والے پھل اور سبزیاں اور اس طرح کے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔

یہاں پھلوں اور سبزیوں کو کیڑے مار ادویات کے اثرات سے پاک کرنے کے لئے ان طریقہ کار کو اختیار کریں۔

پھلوں اور سبزیوں کو دھوتے وقت کن باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ ان پر موجود کیڑے مار ادویات کے اثرات سے پاک کیا جاسکے۔

جبکہ پھلوں اور سبزیوں کو کیڑے مار ادویات کے اثرات سے پاک کرنے کے لئے یہ طریقہ کار اختیار کریں۔

Advertisement

ٹھنڈے پانی سے دھوئیں

پھلوں اور سبزیوں کونلکے کے نیچے کسی برش کے ذریعے اچھی طرح رگڑ کر دھوئیں اس طرح ان کیمیکلز کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں سینٹرفار سائنس اینڈ انوائرمنٹ کا کہنا ہے یہ طریقہ کار ستر سے اسی فیصد کیمیکلز کا خاتمہ کر دیتا ہے اس طرح پھل اور سبزیاں کھانے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

سرکہ کا استعمال

یہ ایک اور بے حد مفید طریقہ ہے جو اس ضمن میں کار آمد ثابت ہوتا ہے اس مقصد کے لئے ایک برتن میں ٹھنڈا پانی لے کر اس میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا یا کوئی بھی سرکہ شامل کریں اب  پھلوں اور سبزیوں کو اس میں بیس منٹ تک رہنے دیں پھر اسے ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں اس طرح ان کی پر موجود کیمیکلز صاف ہوجائے گا۔

نمک ملا پانی

اگر آپ کے پاس سرکہ موجود نہ ہوتو آپ یہ کام نمک سے بھی لے سکتے ہیں اس کے لئے چار کپ پانی میں دو کھانے کے چمچ نمک شامل کر کے اچھی طرح حل کریں اب اس میں پھلوں اور سبزیوں کو بیس سے تیس منٹ تک رہنے دیں پھر اسے صاف پانی دھولیں یہ طریقہ بھی پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کے قابل بنا دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version