Advertisement

ایسا ممکن نہیں کہ جو عمران کو اچھا لگے وہ ٹھیک ہے ورنہ اسے ٹھکرادو، مرتضیٰ وہاب

مرتضی وہاب

مرتضی وہاب

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مطلب تحریک انتشار ہے، انہوں نے اتنی الزام تراشی اور انتشار کی باتیں کی ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اپنے ایم این ایز کو وزیراعظم کو ووٹ دینے کی ہدایت دی تھی اور آج وہ وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ق لیگ کے صدر نہیں تھے تو ان کو چاہیے تھا کہ یہ الیکشن کمیشن میں اس کے خلاف درخواست دیتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ جب آئین کے الفاظ واضح ہوں اور غیر مبہم ہوں تو اس پر تشریح کی گنجائش نہیں ہوتی اور ایک ایسے معاملے پر جس پر تشریح ہوچکی ہو اور اس کے تحت ہی ڈکلیئریشن آچکی جس میں عدالت عمران خان کی ہدایت پر 20 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کر چکی ہے جبکہ وہ پارٹی سربراہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح سے چوہدری شجاعت نے پارٹی سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے پارٹی کے لوگوں کو ہدایت دی تھی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر کا بیان ریکارڈ پر ہے اس میں انہوں نے چوہدری شجاعت کی ہدایت کے متعلق بتایا اور خط بھی دکھایا ہے اور خود کنفرم کیا اور اس کے بعد فیصلہ لیا جو کہ آئین کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت پہلے بھی فیصلہ کرچکی ہے کہ اگر کوئی ممبر پارلیمان اپنی پارٹی لائن کے خلاف فیصلہ کریگا تو اس کے ووٹ کو کاؤنٹ نہیں کیا جائیگا اور جب یہ فیصلہ ہوا تو پی ٹی آئی نے پھر اسی عدالت کے حق میں بات کی جس خلاف وہ بولا کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ دوہرا معیار قائم کیا جائے کہ پی ٹی آئی کو جو اچھا لگے وہ اس ملک کا قانون بن جائے اور جو انہیں اچھا نہ لگے اس کو وہ فالو نہ کریں۔

یہ افرا تفری اور انتشار کی جو سیاست کی جارہی ہے اسے پاکستان پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس اہم معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ  بینچ تشکیل کیا جائے اور اس کے بعد فیصلے کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version