Advertisement

حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے، تیمور سلیم جھگڑا

تیمور سلیم جھگڑا

مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، تیمور جھگڑا

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ روانگی سے  پہلے موٹروے انٹرچینج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف آج  اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی سے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے، اس گرمی میں بھی عوام کی اتنی بڑی تعداد امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلی ہے۔

   تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ شہباز شریف نے ضم اضلاع کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، شہباز شریف نے ضم اضلاع کے عوام سے صحت کارڈ کی سہولت چھین لی ہے۔

 صوبائی وزیر صحت و خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے 22 کروڑ عوام کو صحت کارڈ دیا تھا جس کو اب یہ حکومت عوام سے دوبارہ چھین رہی ہے۔

Advertisement

  دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہرشخص عمران خان کے پیچھے کھڑا ہے بلکہ پاکستان کے پیچھے کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ رات کو لاکھوں لوگ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسے میں شامل ہونگے، رات کو پورے ملک میں لوگ مہنگائی کے خلاف نکلیں گے، 22 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔

 فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں لوٹے اپنی مہم شروع نہیں کر پا رہے، بیس حلقوں میں پی ٹی آئی کی اپوزیشن مستحکم ہے، ہم 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا تھا کہ جلد عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے، ہمارے وزیر دفاع نفسیاتی مریض ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیر کی اسناد 4 ماہ نہیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کا سفیر پاکستان آیا تو روز صدر کو دفتر خارجہ فون کر کے کہ رہے ہیں کہ آپ اس کی اسناد قبول کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version