Advertisement

گال ٹیسٹ؛ پہلی اننگز میں قومی ٹیم 231 پر آؤٹ، سری لنکا کی برتری 323رنز ہوگئی

پاکستانی بیٹنگ فلاپ

پاکستانی بیٹنگ فلاپ

سری لنکا نے گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 231 رنز بناکر آؤٹ ہوئی یوں میزبان ٹیم کو 147 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک سری لنکا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنالیے ہیں اور انہیں پاکستان پر 323 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دمتھ کرونارتنے 27 اور تھنانجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم 117 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ روشان ڈک ولا 15 ، اوشادہ فرنانڈو 19، کوشال مینڈس 15، اینجلو میتھیوس 35، دنیش چندیمل 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 ، یاسر شاہ ، آغا سلمان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلی وکٹ صفر پر ہی گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، امام الحق نے 32 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور فواد عالم 24،24 بنانے میں کامیاب رہے ، کپتان بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5  جب کہ پربھات جے سوریا نے 3 اور اسیتھا فرننڈو، ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکا کی جانب سے سب سے بڑی اننگز دنیش چندیمل نے 80 رنز کی کھیلی جن کی اننگز کا اختتام محمد نواز کی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں کیچ دے کر ہوا۔

نیروشن ڈک ویلا 51، اوشادہ فرننڈو 50، دمتھ کرونارتنے 40 اور اینجلو میتھیوز 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رمیش مینڈش 35 اور ڈی سلوا 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز 2 اور نعمان علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جب کہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version