Advertisement

فریج سے گوشت ، لہسن اور ادرک کی بو آرہی ہے؟ یہ ٹوٹکے آزمائیں

آج ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتا رہے ہیں جو کہ فریج کی ناخوشگوار بو ختم کرنے میں کارآمد ہے۔

۔ کوئلے کا استعمال:

زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہوگا کہ اگر آپ فریج میں چھوٹا سا کوئلے کا ٹکڑا کسی برتن یا پیالے میں کر کے رکھ دیں تو اس سے فریج کی بو ختم ہوجاتی ہے۔

اس کو کم از کم تین دن رکھیں پھر بدل دیں۔

۔ بیکنگ سوڈا:

Advertisement

فریج میں کھانوں کو تروتازہ رکھنے اور اس میں سے بوکو ختم کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا بہت کمال کا ٹوٹکہ ہے۔

یہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور سستا ترین طریقہ ہے۔

یہ تمام کھانوں کی بو کو ختم کر دے گا اور آپ کے فریج کوبالکل فریش نیس کا احساس دے گا۔

۔ لیموں کی دلفریب مہک:

 فریج کی بو ختم کرنے کے لئے بھی لیموں کا رس کسی برتن میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اور دو تین دن بعد چینج کردیں۔

اس سے فریج میں ایک اچھی سی لیموں کی خوشبو فریج میں محسوس ہوگی اور ساری ناگوار مہک کو یہ اپنے اندر جذب کر لے گا۔

Advertisement

۔ کافی:

اگر آپ کے گھر میں کوئی ایسی چیز موجود نہیں کہ جس سے فریج کی بو ختم کی جا سکے تو اپنے کچن میں جائیے اور کافی اٹھا لیجیے اب اس کو کسی پیالی میں ڈال کرفریج میں رکھ دیں ۔

اگر کافی کے بیج ہوں تو وہ بھی رکھے جا سکتے ہیں اس سے فریج سے ہر قسم کی ناگوار بو ختم ہوجائے گی۔ اور کھانوں کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔

۔ اخبار کی بال:

فریج میں بو کی وجہ اس میں پیدا ہونے والی نمی بھی ہے ، اخبار کی بال بنا کر اگر فریج میں رکھ دیں تو یہ ساری نمی کو اپنے اندر جذب کر لے گی اور بو پیدا نہیں ہونے دے گی۔

اس کے ساتھ اگر فریج میں خانوں میں اخبار کا ٹکڑا بچھا دیں، تو بھی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ لیکن اخبار کو بھی کچھ عرصے بعد بدلنا ضروری ہے۔

Advertisement

۔ سرکہ :

 اگر فریج میں سرکے کو کسی پیالی میں ڈال کر رکھ دیا جائے تو یہ فریج کی خراب بو کو بالکل ختم کردے گا۔

۔ جو کا دلیہ:

جو کا دلیے کے صحت پر مفید اثرات سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن اس کا ایک وصف یہ بھی ہے کہ یہ فریج کی بو کو ختم کر سکتا ہے، وہ اس طرح کہ فریج میں چونکہ نمی کی وجہ سے بو پیدا ہوتی ہے تو اس نمی کو یہ بآسانی جذب کر لیتا ہے۔

جس سے بو بھی ختم ہو جاتی ہے ، اس لئے اس کو اگر کسی پیالے میں نکال کر رکھ دیں تو یہ فریج کی ناخوشگوار بو کو ختم کردے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
ٹیلر سوئفٹ ہراسانی کا شکار؛ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version