Advertisement

آئرن کی کمی کو دور کرنے میں مددگار غذائیں

صحت زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے متوازن غذا کا ہونا نہایت ضروری ہے اگر جسم میں کسی ایک وٹامن یا معدنیات کی کمی ہو جائے یہ اپنے افعال بہتر انداز میں انجام نہیں سکتا ہے جیسے کہ آئرن۔

آئرن جسم میں ہیموگلوبین کی پیدار بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے یہ ایک قسم کا پروٹین ہے جو خون کے سرخ خلیوں کو جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اوسطاً ایک مرد کو دن بھر میں آٹھ ملی گرام جبکہ خواتین کے لئے اٹھارہ ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔

 دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد آئرن کی کمی کاشکار ہے اور اس کمی کو دور کرنے کے لئے مختلف سپلیمینٹ کا استعمال کرتی ہیں لیکن ان سپلیمینٹ کے بجائے آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال نہ صرف اس کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ اس میں موجود دیگر صحت بخش اجزاء آپ کی مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

یہاں پر ایسی چند غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو آئرن سے بھرپورہونے پر اس کمی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

پالک

Advertisement

پالک آئرن کے حصول کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے صرف ایک کپ پکے ہوئے پالک میں 6.4 ملی گرام آئرن جبکہ 40 کیلوریز ہوتی ہے۔ کوشش کریں پالک کی کچھ مقدار ہر روز کھانے میں شامل رکھیں۔

سفید لوبیا

سفید لوبیا بھی اس فہرست میں کسی سے کم نہیں آدھا کپ لوبیا میں 3 ملی گرام آئرن، 500 ملی گرام پوٹاشیم اور 6 ملی گرام فائبر موجود ہوتا ہے صرف یہی نہیں اس میں کیلشیم، اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامن بی اور بہت سارے پروٹین بھی وافر مقدار میں  موجود ہوتے ہیں۔

تل

یہ ننھے منھے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ایک چوتھائی کپ تل 5.2 ملی گرام آئرن کے برابر ہوتے ہیں جبکہ چکنائی 17 ملی گرام ہوتی ہے انہیں مختلف انداز میں کھانوں میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم چکنائی زیادہ ہونے کے سبب ان کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

بیف لیور

Advertisement

اگر آپ آئرن کے حصول کے لئے  سبزیوں کے علاوہ دوسرے ذرائع تلاش کر رہے ہیں تو گائے کا جگر اس کا بہترین متبادل ہوسکتا ہے۔ اس کے ایک ٹکڑے میں 4 ملی گرام آئرن جبکہ دیگرغذائی اجزاء کافی مقدار میں موجو دہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version