Advertisement

ثنا خان سے متاثر ہوکر ایک اور بھارتی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کرلی

بھارت کے نامور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 11 سے شہرت پانے والی مہ جبیں صدیقی شوبز سے کنارہ کش ہوکر اسلام کی راہ پر گامزن ہوگئیں۔

 مہ جبیں صدیقی اب حجاب پہنتی ہیں ، حتیٰ کہ جم میں ورزش کے وقت بھی وہ حجاب میں رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہ جبیں صدیقی نے رواں سال فروری میں سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناءخان سے متاثر ہو کر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں مہ جبیں نے لکھا تھا کہ ”میں دو سال سے پریشان تھی کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون مل جائے، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھلا کر دکھاوے کی زندگی جی رہی تھی۔ تب مجھے سمجھ آئی کہ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے آپ کچھ بھی کر لیں، وہ آپ کی قدر نہیں کرتے۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنے وقت کو اللہ کو خوش کرنے میں لگائیں۔“

 مہ جبیں نے جم سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی ہیں جن میں انہیں حجاب میں وزن اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مہ جبیں اپنا عبائیہ خود سلائی کرتی ہیں، انہوں نے اپنی عبائیہ سلائی کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رکھی ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version