وزیراعظم کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے برادر سعودی عوام کیلئے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن پر بھی سعودی ولی عہد کو مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے ساتھ دوطرفہ جاری اقدامات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں سربراہان نے تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

