عدنان سمیع نے “الوداع” کہنے کے بعد مداحوں کو ’سرپرائز‘ دیدیا

نامور بھارتی گلوکار اور کمپوزر عدنان سمیع نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر “الوداع” کی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پریشان کردیاتھا۔
عدنان سمیع نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی پوسٹ ڈیلیٹ کیا اور پھر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ، جس میں “الوداع” لکھا ہوا تھا۔
عدنان سمیع کے اس کیپشن سے ان کے مداح تشویش اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے لیکن اب اپنی نئی پوسٹ سے انہوں نے سب کو’سرپرائز‘ دے ہی دیا۔
’’الوداع‘‘ دراصل عدنان سمیع کا نیا گانا ہے جس کا انہوں نے ٹیزر بھی جاری کردیا۔
عدنان سمیع کا مداحوں کو ’سرپرائز‘
واضح رہےکہ بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا سال 2000 میں ریلیز ہونے والا گانا ’مجھ کوبھی تولفٹ کرادے‘ اور اس پر ان کا ’فنی‘ سا ڈانس آج بھی لوگوں کونہ صرف یاد ہے بلکہ بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے۔
ان کے اس گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، جہاں ایک طرف ان کے گانے ان کی پہچان بنے وہیں ان کا ’موٹاپا‘ بھی لوگوں کو بھا گیا اور عدنان سمیع کوایسے ہی پسند کیا جانے لگا۔
لیکن اب عدنا ن سمیع کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر کافی شئیر کی جا رہی ہیں ،جس میں انہوں نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ہی ڈال دیا۔
عدنان سمیع ان دنوں چھٹیاں گزارنے اپنی فیملی کے ہمراہ مالدیپ گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں ںے سیر وتفریح کرتے ہوئے مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
گلوکار نے خود کو حیران کن حد تک تبدیل کرلیا ہے جس کی وجہ سے کئی پرستاروں نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا اور تصویر کے کومنٹ باکس میں لکھا کہ ’’آپ عدنان سمیع نہیں کوئی اور ہیں‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

