Advertisement

دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو ملک کا وزیراعظم بناؤں، آصف زرداری

آصف زرداری

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں ہی بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بناؤں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری کی جانب سے تحصیل دوڑ اور سٹی نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندگان کے اعزاز میں اعشائیے کی تقریب منعقد کی گئی۔

آصف زرداری نے کہا کہ چند ہفتے سندھ کے دیگر علاقوں میں دوروں کے بعد میں پنجاب جارہا ہوں۔ اپنے دور صدارت میں تمام پاورز وزیراعظم کو منتقل کردئیے تھے، پاورز کے بدلے میں نے 18ویں ترمیم لے لی تھی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا میں کہتا ہوں مضبوط کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک دن کا قصہ نہیں ہے ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے، ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتاہے۔

Advertisement

آصف زرداری نے کہا کہ جب سے بلاول وزیر خارجہ بنا ہےدوستوں کے فون آئے ہیں کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے، میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں ہی بلاول بھٹوکو ملک کا وزیر اعظم بناؤں۔

سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ اب مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے، میں اب لاہور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version