کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، حوالدار شہید، آئی ایس پی آر

بلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حوالدرشہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلےمیں حوالدارہدایت اللہ نے جام شہید نوش کرلیا ہے۔ جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسزکی جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔ مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

