Advertisement

لاہور؛ مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک کمسن بچے سمیت  2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں  سلامت پورہ کے علاقے میں ٹی آر گارڈر میں پیش آیا، جہاں  بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک کمسن بچے سمیت  دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ ملبے میں زخمی حالت میں پھنسی ہیں  جبکہ بچے کی ٹانگ فریکچر ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے میں مزید  دو افراد پھنسے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی کراچی کے علاقے مچھر کالونی سراجی چوک بابری مسجد کے قریب بھی مکان کی چھت گرنے سے 03 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

Advertisement

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق خواتین کی شناخت 30 سالہ رشیدہ بی بی، 18 سالہ یاسمین اور 14 سالہ آمنہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں ڈاکٹر نور عالم کی 14 سالہ بیٹی انوری اور 22 سالہ خاتون شنواری زوجہ یونس شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version