Advertisement

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کا جسمانی ریمانڈ منظور

جامعہ کراچی دھماکہ

جامعہ کراچی دھماکہ

جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کراچی یونیورسٹی چائنیر پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کیا۔

منتظم جج نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے۔ ملزم کراچی یونیورسٹی میں چائنیز استائذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم داد بخش کراچی میں چائنیز پرحملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔ ملزم کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں برس 26 اپریل کو خاتون خودکش بمبار نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

خود کش حملے کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کھارادردھماکا کیس

پولیس نے کھارا دردھماکا کیس کے تین ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش کردیا۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم دلبر، عبدالقیوم اورعبدالستار سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، مذید ریمانڈ دیا جائے جس پرعدالت نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ کھارا دردھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version