Advertisement

ہاسٹل سے لاش ملنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب

سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسز اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک نرس کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 33 سالہ سونیا کے نام سے ہوئی ہے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ سونیا، سروسز اسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق اس معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے جبکہ متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق  نرس کی ہلاکت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Advertisement

اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جامع انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version