Advertisement

عمران خان پوری قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو گمراہ کررہا ہے اور پوری قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے لیکرنیچے تک دہائی دی گئی کہ کروڑوں کی آفر ہورہی ہے اور کہا گیا حکومت دھاندلی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹ 188 تھے جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹ 179 تھے لیکن پھر بھی وہ اکثریت میں آئے، اور کامیاب ہوئے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابی عمل سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا، پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مہارت رکھتا ہے، پی ٹی آئی کی کسی بات پریقین نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےالیکشن جیت کربھی الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے ہیں، الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پردینا چاہیے، انصاف ہونا چاہیے اورہوتا ہوا نظربھی آنا چاہیے۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عدالتوں کا احترام ہو کیونکہ عدالت کا احترام معاشرے کے امن کے لیے ضروری ہے لیکن عمران خان کے غنڈوں نے سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں اور انکےخ لاف متعلقہ تھانے کو کوئی شکایت نہیں دی گئی جبکہ تو یہ چاہیئے تھا کہ رجسٹری کے ذمہ دار انکے کیخلاف تھانے میں درخواست دیتے۔

اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بھی جوڈیشل روایات کے مطابق فیصلے کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version