Advertisement

سام سنگ نے موبائل کے حساس ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے ریپئر موڈ متعارف کرادیا

سام سنگ ہمیشہ ہی صارفین کے لئے اپنی مصنوعات کو بہتر سے بہترین کی بنانے کی جدوجہد میں لگے رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ بات چاہے موبائل کے نئے فیچر کی ہو یا ڈیٹا کی حفاظت کی یہ نئی ٹیکنالوجی متعارف کرواتا رہتا ہے تاکہ موبائل کو صارفین کے لئے اور بھی زیادہ باسہولت بنایا جاسکے۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سام سنگ نے آپ کے موبائل ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے ایک نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے۔ جسے وہ اپنے نئے موبائل فونز میں جلد متعارف کروائے گا۔ چونکہ موبائل کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے یہ خراب بھی زیادہ ہوتا ہے۔

تاہم ایک بہت ہی دلچسپ پیش رفت میں سام سنگ نے یہ کہا ہے کہ اگر آپ کسی سروس سینٹر یا دکان پر اپنا فون مرمت ہونے کے لئے دیتے ہیں تو ہر طرح کے اکاؤنٹس جن میں بینک ہو یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس، تصاویرہوں یا ویڈیوزاور دیگر بہت سے حساس نوعیت کی معلومات اور دستاویزات وہ غیر محفوظ ہاتھوں میں جاسکتی ہیں جہاں سے ان کی کاپی تیار کر کے کسی بھی طرح کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے تو اس قیمتی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے اب سام سنگ نے  ایک بہت دلچسپ آپشن پیش کیا ہے جسے ریپئر موڈ کانام دیا گیا ہے۔

 سام سنگ نے اس کے استعمال کا طریقہ بھی بہت سہل بنایا اس کے لئے آپ کو ڈیوائس کیئر اسکرین اور بیٹری کی سیٹنگ میں جاکر ریپئرموڈ تک رسائی حاصل کرنی ہے اسے فعال کرنا اور اس طرح فون ریبوٹ ہو جائے گا۔ جیسے ہی فون رپیئر موڈ میں جاکر ربوٹ ہوگا، یعنی کہ واپس ری انسٹال ہوکراور ایک طرح سے ریپئر ہوگا تو تصاویر، پیغامات ، ہرطرح کے اکاؤنٹس کی تفصیلات چاہے وہ سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس،  ای میلز، ایپس یا آپ کے کاروباری اور بینک کے ہوں وہ سب کے سب غائب ہوجائیں گے ان تک رسائی بلکل بھی ممکن نہیں ہو سکے گی۔

Advertisement

اس طرح جب آپ کا موبائل کو صحیح ہونے کے لئے کسی دکان پر دیتے ہیں تو آپ کا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے اور جیسے ہی دکان سے آپ کا فون بن کر آجاتا ہے تو آپ پیٹرن لاک یا فنگر پرنٹ کے ذریعے اسے کھول کر دوبارہ ریپئرموڈ کو غیرفعال کرنا ہوگا اس طرح یہ فون کو ایک بارپھر ریبوٹ کر دیگا۔ جیسے ہی آپ ریبوٹ کریں گے تو آپ  کا ڈیٹا آپ کے موبائل  میں ویسے ہی ظاہر ہوجائے گا جیسے فون کی مرمت کرنے سے پہلے تھا۔

کہا یہ جارہا ہے کہ سب سے پہلے اسے گیلیکسی ایس 21 سیریزسافٹ ویئراپ ڈیٹ کے ذریعے پیش کیا جائے گا، اور مستقبل میں مزید چند ماڈلز میں بھی اہم فیچر کے پیش کیے جانے کا مکان ہے۔

واضح رہے کہ سام سنگ نے اپنی اس کاوش کی پریس ریلیز سب سے پہلے کورین ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سہولت پہلے مرحلے میں سام سنگ کے ہوم ٹیرف کو فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version