Advertisement

ہم پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، الیکشن کمشنر پنجاب

سعید گل

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ ہم نے قانون و آئین کے تحت کام کرنا ہے لیکن جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کررہے ہیں۔

سعید گل کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے رزلٹ لیٹ نہیں ہونگے اور پریزائیڈنگ افسر واٹس ایپ پر نتائج بھیج دیں گے تاہم پریزائیڈنگ افسر کے پاس قانون کے مطابق رات دو بجے تک کا نتیجہ دینے کا وقت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام نتائج کے لیے لاہورکے کیمپ آفس میں بڑی سکرین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام آراوز کے کیمپ آفس سے پریزائیڈنگ آفیسر سامان لے کر جائیں گے، سامان لے جانے کے لیے سیکورٹی کی الگ الگ گاڑیاں ہیں، اسکے علاوہ پولیس تعینات ہے اور رینجرز کیو آر ایف کی صورت میں موجود ہوگی۔

Advertisement

کیال رہے کہ گزشتہ روز سعید گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کرنا تھا، صبح عدالت گیا تو میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، میں نے کراچی کے حوالے سے صرف ایک کیس کی بات کی تھی۔ 

سعید گل نے کہا کہ شہروں میں 100 میٹر کے اندر سیاسی کیمپ نہیں لگایا گیا، کوئی بھی پارلیمنٹرین نہ پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہو سکتا ہے نہ آر او آفس میں، پولنگ ایجنٹس کو پرائزائیڈنگ آفیسر کے دستخط شدہ کاپی لازمی لیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کا مزید کہنا تھا کہ آبزرور کارڈ رکھنے والے کسی صحافی کو پولنگ سٹیشن کے اندر جانے سے نہیں روکا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس
ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی
ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان
علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، عمر ایوب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version