Advertisement

بہترین بیٹری بیک اپ کے ساتھ چینی کمپنی کا نہایت سستا فون

بہترین بیٹری بیک اپ کے ساتھ چینی کمپنی کا نہایت سستا فون

چینی موبائل سازکمپنی ویوو5 ہزارایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری کے ساتھ آئندہ ماہ کم قیمت فون لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کی خبریں لیک کرنے والے ٹپِسٹرپارس گگلانی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں ویوو کے اس نئے ماڈلز کی تفصیلات شیئرکردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرولا کا بہترین فیچرسے لیس کم قیمت فون لانچ کرنے کا اعلان

 لیکس کے مطابق یہ چینی موبائل کمپنی آئندہ ماہ اس نئی سیریزکومتعارف کروانے جا رہی ہے، جنہیں کمپنی کی شراکت دارای کامرس ویب سائٹس کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement

اس سیریزکا سب سے اہم فون ویوو وائے 02 ایس ہے جسے وی 2203  کے ماڈل نمبر کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ امریکا کے فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن ( ایف سی سی) اور گیگ بینک بینچ مارکنگ میں اس ماڈل کو وائے 02 ایس کے نام سے لسٹ کیا گیا ہے۔

گیگ بینچ لسٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 12 کے ساتھ اس میں اوکٹا کورپروسیسر کے ساتھ میڈیا ٹیک ہیلیوپی 35 ایس اوسی چپ سیٹ سیٹ کے ساتھ 3 جی بی ریم دی گئی ہے۔

ایف سی سی لسٹنگ کے مطابق ویوووائے 02 ایس میں مختلف نیٹ ورک آپریشنز دیے گئے ہیں ، جن میں  GPRS, EGPRS, WCDMA, LTE اور VoLTE  شامل ہیں۔

فون میں 2.4 گیگا ہرٹزے ساتھ 5 گیگا ہرٹز کا ڈیول بینڈ وائے فائے، بلیوٹوٹھ اور دو سم لگانے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

ویوو وائے 02 ایس کی ممکنہ اسپیسی فیکیشنز

ویوو وائے 02 ایس کو6.51 انچ کی ڈیوڈراپ نوچ اسکرین ایچ ڈی پلس ریزولیشن اور60 ہرٹزکے ریفریش ریٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

اینڈروئیڈ کے کامیاب ترین ماڈل اینڈروئیڈ 12 پر چلنے والے اس ماڈل میں 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

ممکنہ طور پراس ماڈل میں عقبی حصے پر صرف ایک کیمرا دیا جائے گا جو کہ 8 میگا پکسلز کا ہوگا، جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسلز کا سیلفی کیمرا ہوگا۔

ویوووائے 02 ایس یوایس بی ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ 5 ہزار میگا ہرٹزبیٹری سے لیس ہے جو 10 واٹ چارجنگ کے ساتھ 5 واٹ کی ریورس چارجنگ کو بھی سپورٹ کر سکے گا۔

لیکس کے مطابق ویوووائے 02 ایس کے 3 جی بی ریم اور32 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کودوخوب صورت سیاہ اورآسمانی رنگ میں 113 ڈالر(26 ہزار 600 روپے پاکستانی) کی قیمت پرفروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version