Advertisement

مریم اورنگزیب نے اپنے خاوند کی ایماء پر سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے خاوند کی ایماء پر سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏آپ ہر معاملے پر رائے دے رہی ہیں لیکن اپنے خاوند کے حوالے سے کچھ نہیں بتا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے خاوند کی ایماء پر سگریٹ انڈسٹری کو اربوں روپے کا فائدہ دیا، اس معاملے پر ابھی تک آپ خاموش کیوں ہیں ؟

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان کے عوام چور، منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔

 جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اوراس کے عوام عمران ، بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے اب آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version