جعلی سوسائٹی بنانےکے کیس میں دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر

سرکاری اراضی پرجعلی سوسائٹی بنانےکے معاملے میں کیس کے دائرہ اختیارسے متعلق درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں سرکاری اراضی پرجعلی سوسائٹی بنا کر شہریوں سے فراڈ کے ریفرنس
میں ملزم آدم جوکھیو کے وکیل بیرسٹرحق نوازٹالپرعدالت میں پیش ہوئے۔
بریسٹر حق نواز کی جانب سے کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائرکی گئی۔
درخواست میں بریسٹر حق نوازنے مؤقف اپنایا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔
احتساب عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔
نیب حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے 3 ارب سے زائد کا فراڈ کیا ہے، ریفرنس میں حاجی آدم جوکھیو سمیت دیگرملزمان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

