پی ٹی آئی کے علاوہ ہر جماعت نے پیپلزپارٹی سے الحاق کیا ہوا ہے، حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ ہر جماعت نے پیپلزپارٹی سے الحاق کیا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ برس میں 1020ارب بجٹ محکمہ بلدیات کو ملا لیکن نہ گٹر بنے نہ نالے صاف ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 227ارب کی بے ضابطگیاں کی گئیں، سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ ڈائن والا سلوک کیا، تین سال پہلے جب زیادہ بارش آیا تھا تو پانی زیادہ آیا تھا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری حکومت نے34 ارب سے نالےصاف کرائے، سندھ حکومت کو 41 ڈی ایم سی اور 500 چھوٹے نالے صاف کرانےتھے، سندھ حکومت نے نالے صاف نہیں کرائے۔
قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ جو نالے ہم نے صاف کرائے تھے امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد دوبارہ بھر گئے، شہر کراچی کو تالاب بنا دیا، شہر کراچی کو برباد کرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آلائشین سڑکوں پر پڑی ہیں، ڈی ایچ اے کا پانی نکلتا تھا لیکن ملیر ندی پر قبضوں کی وجہ سے ڈی ایچ اے ڈوبا، جون میں بلدیاتی اداروں کو پیسے جاری کیے گئے، ہر ضلعے میں ایک وزیر کو انچارج بنایا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ٹی ایم اوز نے میوزیکل پول پارٹی پر پیسے اڑائے، میں نہیں کہوں کا اس کا ذمہ دار زرداری ہیں، برسات سے بچاؤ کے پیسوں سے پول پارٹی معنقد کی گئی، 20 جون کونوابشاہ میں پروگرام ہوا۔
قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ زرداری صاحب ان کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں، سارےزرداری ٹاؤن آفیسر لگے ہوئے ہیں، چیف سیکریٹری صاحب میرے خلاف اںکوائریاں کرتے ہو، کیا ان افسران کےخلاف کارروائی کریں گے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

