Advertisement

جب اتحادی حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب اتحادی حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔

 وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 حلقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے پر پیپلز پارٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا، عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے۔

      خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست بچانے چل پڑے، ہم سب مل کر دیانتداری سے کا م کر رہے ہیں کہ ملک اس صورتحال سے نکلے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی بقاء کا معاملہ ہو تو سیاست پیچھے رہ جاتی ہے، جب اتحادی حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، نحوست کے دور سے پاکستانیوں کی جان چھوٹی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا منصوبہ سب کے سامنے تھا، عمران خان اور اس کے سہولت کار ای وی ایم کا منصوبہ لے کر آئے۔

دوسری جانب مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑ رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کریں گے، یہ الیکشن جیت کر جو فساد پیدا کیا گیا ہے ہم  نے اس کا جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت نے کہا ہے اس الیکشن میں صرف ن لیگ کی سپورٹ تک ہی نہیں رہنا، اب چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version