Advertisement

صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں۔

محمد بلیغ الرحمان سے بیلجیم کے سفیر فلپ برونچین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلیجیم کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے انڈسٹریز کو سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں، صخت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا یورپین ممالک میں پاکستانی برآمدات میں اہم کردار ہے، یورپی یونین پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے سے پاکستان کی یورپ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب بیلجیم کے سفیر فلپ برونچین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلیجیم اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھ رہی ہے، پاکستان اور بیلجیم کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version