کراچی میں حالیہ بارشوں اور بجلی کے تعطل کے باعث عدالتی امور میں دشواری

کراچی میں ہونے والی مون سون کی حالیہ بارشوں اور بجلی کے تعطل کے باعث عدالتی امورٹھپ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالتیں چار روز سے بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی بندش کی وجہ سے متعدد عدالتوں میں اہم ترین کرپشن مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔
اولڈ سندھ سیکریٹریٹ میں وزرا اور افسران کے دفاتر میں بھی بجلی غائب ہے جبکہ کراچی سٹی کورٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث سٹی کورٹ کے اطراف پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا۔
سٹی کورٹ کے اندر برساتی پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔ صدر کراچی بار اشفاق علی گلال کی نگرانی میں عملہ صفائی میں مصروف ہے۔
اس موقع پر صدرکراچی بار ایڈووکیٹ اشفاق علی گلال نے کہا کہ ہر بار سٹی کورٹ میں پانی جمع ہوتا تھا۔ کل سے عدالتی اطراف میں پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔ کل چھٹی کے روز بھی عملہ یہاں صفائی میں مصروف تھا۔
صدر کراچی بار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آج پوری عدالت میں صفائی کا کام مکمل ہو جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ سائلین و وکلا کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گٹرابلنے کی وجہ سے پانی عدالتوں میں داخل ہوتا ہے۔
دوسری جانب سندھ کی اہم عمارتوں سے سیمت ہائی کورٹ کے اطراف بھی کیچڑ اورغلاظت کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ برساتی ریلے کے ساتھ آنے والا کیچڑ ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود ہے جس کے باعث پیشی پرآنے والے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بول نیوزپرخبرچلنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں واٹر بورڈ کا پمپ اورسالڈ ویسٹ بورڈ کا عملہ پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

