Advertisement

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی سوا کروڑ ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کیں؟

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی سوا کروڑ ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کیں؟

ویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ مقبول ترین ایپلی کیشنزمیں کیا جاتا ہے۔

یہ ایپ کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی پرسالانہ کروڑوں ویڈیوزکوڈیلیٹ کردیتی ہے، جن میں اکثریت پاکستانی کانٹینٹ کری ایٹرزکی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کا ڈیٹا اوریکل پرمنتقل کردیا

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی پرپاکستانی صارفین کی تقریبا سوا کروڑویڈیوزکوڈیلیٹ کیا گیا ہے۔ اوراس ضمن میں امریکا کے بعد پاکستان دوسرے نمبرپرہے۔

ٹک ٹاک کی کمیونیٹی گائیڈ لائنزانفورسمنٹ رپورٹ  کے مطابق پاکستان میں کسی کے دیکھے بنا ہٹائی جانے والی ویڈیوزکی شرح 96 اعشاریہ 5 فیصد اور24 گھنٹوں میں ہٹائے جانے کی شرح 97 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کا ایک اور جان لیوا “بلیک آؤٹ چیلنج” کئی بچوں کی زندگیاں نگل گیا

پریس ریلیزکے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم سے امریکا میں اسی عرصے میں 1 کروڑ 40 لاکھ 44 ہزار 224 ویڈیوز کوہٹایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھرمیں کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی پر مجموعی طورپر10 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار516 ویڈیوزکوحذف کیا گیا، جوکہ ٹک ٹاک پراپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا ایک فیصد ہے۔

روس یوکرین جنگ کے تناظر میں پالیسی کی خلاف ورزی اورنقصان دہ معلومات پر41 ہزار191 ویڈیوزکوہٹایا گیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے نئے سال کی پہلی سہہ ماہی میں مقبولیت میں انسٹا گرام اوردیگرہم عصرایپلی کیشنزکوپیچھے چھوڑدیا تھا۔

مارکیٹ انٹیلی جنس فرم سینسرٹاورکی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سال 2022 کے ابتدائی تین ماہ میں دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشن بن گئی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق 2018 کے بعد سےکوئی بھی موبائل ایپلی کیشن گوگل اور ایپل پلے اسٹور پرٹک ٹاک سے زیادہ ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئی۔

2022 کی شروعات تک اس ایپ کو 175 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا تھا۔ اوریہ ریکارڈ تاحال ٹک ٹاک کے پاس ہی ہے۔ صرف ایپل اسٹورپرہی اس ایپ کو 7 کروڑسے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی گروتھ کے ساتھ ٹک ٹاک امریکا اوریورپ میں ایپل اورگوگل پلے اسٹورپرسب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے ایپ کے طورپرسامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ فون صارفین نے ایک سال میں 133 ارب ڈالر خرچ کردیے

واضح رہے کہ ٹک ٹاک گزشتہ سال بھی دونوں ایپ اسٹورپرنان گیمنگ ایپس میں سب سے زیادہ ریونیوپیدا کرنے والی ایپلی کیشنز میں سرفہرست تھی۔

Advertisement

2021 میں ٹک ٹاک کو مجموعی طورپردونوں ایپ اسٹورزپر745 اعشاریہ 90 ملین بارڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

دنیا کے بیش ترممالک میں پابندیوں کے باوجود ٹک ٹاک گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 3 ارب ڈاؤن لوڈ رکھنے والی پہلی نان فیس بک اورنان گیمنگ ایپلی کیشن بن چکی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version