Advertisement

دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسرکو تبدیل کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

دعا زہرا

عدالت نے دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسرکو تبدیل کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

مدعی مقدمہ کی جانب سے جبران ناصر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، جس میں انھوں نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ ایک بچی کراچی سے گئی پنجاب پہنچ گئی۔ جس گاڑی میں گئی اس کا ماڈل نمبر، اس کا نمبر اور ڈرائیور سے تفتیش نہیں کی گئی۔

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ لڑکے اور لڑکی کے بیان میں تضاد ہے اس کی تفتیش نہیں کی گئی۔ ایک بیان میں نکاح 17 اور دوسرے میں 18 تاریخ کو ہوا۔

ایڈووکیٹ جبران ناصر نے دلائل دیے کہ ظہیر کہتا ہے کہ تین سال سے دوستی تھی پب جی پر دوستی ہوئی۔ دعا اپنے بیان میں کہتی ہے کہ وہ خود گئی۔ ظہیر کہتا ہے کہ دعا نے کال کی کہ وہ کراچی سے شادی کرنے آرہی ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئی او کو تحقیق کرنا تھی لیکن سی چالان پیش کردیا گیا۔ مرکزی ملزم کو بچانے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ آئی او کہتے ہیں کہ میری مجبوری ہے کہ میں عدالت اور محکمہ صحت کے احکامات ماننا پڑ رہے ہیں۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے مذید دلائل دیے کہ تفتیشی افسر کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ اغوا کا کیس نہیں۔ بچی نے 22 گھنٹے کا سفر طے کیا۔ تفتیشی افسر کے اس طرح کے بیانات کے بعد میں کیا امید رکھیں کہ وہ غیر جانب دارانہ تحقیقات کرے گا۔

دعازہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ایک مظبوط میڈیکل بورڈ بنایا چکا ہے عمر کے تعین کے لئے۔ یہ تفتیشی افسر کسی اور کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔  ایک آئی جی کو معطل ہو چکا ہے اس کیس میں۔

سٹی کورٹ نے وکیل مہدی کاظمی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version