Advertisement

قدرتی آبی گزرگاہوں پرموجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پرموجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سیلاب سے متاثرہ ضلع صوابی کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

   وزیراعلیٰ نے  جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مزید پانچ لاکھ روپے فی کس کا اعلان کیا،مکمل تباہ شدہ گھروں کے لیے چار لاکھ روپے فی گھر جبکہ جزوی طور پر نقصان زدہ گھروں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار روپے فی گھر کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے تباہ شدہ فصلوں کے لئے معاوضے کی رقم پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کا اعلان کیا۔

محمود خان نے کہا کہ آ پ کا وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ کھڑا ہے، آپ تنہا نہیں ہیں، صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن  مدد کرے گی، ہم مشکل مالی حالات کے باوجود حالات کا مقابلہ کریں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کا ازالہ پی ٹی آئی کا منشور اور عمران خان کا وژن ہے، تصویروں کا شوق نہیں،عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں، بہتر انداز میں خدمات کی فراہمی پر محکمہ ریلیف اور دیگر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پرموجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، اگر یہ تجاوزات نہ ہوتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔

اس کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اراکین شہرام ،عبد الکریم ، سابق رکن قومی اسمبلی اسد قیصر اور سرکاری حکام  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version