Advertisement

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے ڈوزیئر پر ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پر فوج کے نام نہاد اور بے بنیاد ڈوزیئر کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس میں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں پاکستان پر الزام لگایا گیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات اور ڈوزیئر کو مسترد کرتا ہے، جھوٹے، من گھڑت اور نام نہاد ڈوزیئر کو بجا طور پر مسترد کرتے ہیں۔

  عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا ڈوزیئر غلط معلومات، جعلی دعوے اور انتشار کے تحت تیار کیا گیا، بھارت ایسی بے بنیاد رپورٹس سے کشمیر پر مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مقبوضہ کشمیر میں تشدد کرنے والوں کا بی جے سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کے جامع شواہد کے ڈوزیئر شیئر کیے ہیں، ہم نے ہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں، منصوبہ بندی اور مالی معاونت کی شکل میں پیش کیا۔

  عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فرضی اکاؤنٹس استعمال کیے، ہندوستان کو اپنے گھر کو ترتیب دینے کے مقصد سے خود شناسی کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق بے بنیاد الزامات لگانے کی بھارتی چالیں بےنقاب ہو رہی ہیں، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version