ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے پر خاتون کو جرمانہ

آسٹریلوی خاتون پر ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے کی وجہ سے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی خاتون پر ایئرپورٹ پر سینڈوچ لے جانے کی وجہ سے تین لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
خاتون جیسیکا لی جن کا تعلق مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے ہے، سنگاپور سے آسٹریلیا واپس آرہی تھیں۔
آسٹریلوی خاتون نے دعویٰ کیا کہ سنگاپور ایئرپورٹ پر کسٹم پاس کرنے کے بعد کھانا خریدا تھا۔
تاہم جیسکا لی نے اپنا کھانا مکمل نہیں کیا اور پھر افسران کے ہاتھوں پکڑی گئی۔
جیسیکا لی نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے میں نے سنگاپور کے ہوائی اڈے پر ایک فٹ لمبا سینڈوچ خریدا کیونکہ میں اپنی 11 گھنٹے کی پرواز کے بعد بھوکی تھی۔
تاہم میں نے اپنی دوسری پرواز سے پہلے چھ انچ کھایا اور پھر باقی چھ انچ اس پرواز کے لیے بچالیا تھا۔
اس حوالے سے خاتون نے دعویٰ کیا کہ جرمانے کی ادائیگی کی آخری تاریخ 28 تھی۔
جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے سخت قانون کی خلاف ورزی کی جو بائیو سیکیورٹی قوانین کے ساتھ ساتھ اپنے مسافر کارڈ پر کھانا لے جانا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

