Advertisement

دعا کی عمرکاتعین اورظہیر کے حق میں بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دعا زہراکی عمرکا تعین کرنے اورمحمد ظہیرکے حق میں بیان قلم بند کرانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں عدالت نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ والد مہدی کاظمی کا درخواست گزارکے ساتھ ناروا سلوک تھا۔ والد اپنے بھیجتے سے زبردستی شادی کروانا چاہتے تھے۔

دعا زہرا کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ محمد ظہیرکے ساتھ 3 سال سے دوستی تھی، آزاد مرضی کے ساتھ ظہیرسے نکاح کیا۔

Advertisement

درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ ظہیر کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں اور اپنے خاوند کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔ والد مہدی کاظمی نے شوہر ظہیر کے خلاف جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کروایا۔ والد ڈرا دھمکا کر میری طلاق کروانا چاہتے ہیں اورمالی فائدہ کیلئے شادی دوسری جگہ کروانا چاہتے ہیں۔

دعا زہرا نے درخواست میں یہ بھی عدالت سے کہا کہ ظہیر نے مجھے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے نکاح کیا۔ والد مہدی کاظمی اور رشتے دارغیرت کے نام پر مجھے قتل کرنے کے درپئے ہیں۔ شوہر کے ضمانت پر کراچی جانے کی وجہ سے دارالامان میں پناہ لی۔

درخواست میں دعا زہرا نے مؤقف اپنایا کہ شوہرکے خلاف درج کیے گئے اغوا کے مقدمہ میں بیان قلم بند کروانا چاہتی ہوں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شوہر ظہیر کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ بھی خارج کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version