Advertisement

پی ٹی آئی کے تمام فنڈز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کروایا جاچکا ہے، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام فنڈز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو جمع کروایا جاچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اکٹھا ہونا ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنا ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود کیوں جمع نہیں کروارہے؟

شہباز گل نے مزید کہا کہ ظاہر ہے بھتہ کی پرچیاں ریکارڈ میں جمع کیسے کروائیں گے بہت نازک صورتحال ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے آٹھ سال میں کوئی ریکارڈ الیکشن کمیشن کونہیں دیا۔

 سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے اور ملاقات میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آٹھ سال سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا، کوئی جماعت بیرونی شخص سے پیسہ لے تو ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اکبر بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے، پی ٹی آئی نے اس کیس کا فیصلہ روکنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version