برطانوی خاتون نے موسیقی سن کر 98 پونڈ وزن کم کرلیا

موٹاپے کو تمام بیماریوں کی جڑاورذیابطیس، امراض قلب و جگر جیسے موذی امراض کا اہم سبب قرار دیا جاتا ہے۔
وزن میں کمی کےلیے دنیا بھرمیں متعدد ٹوٹکے، ادویات اور ورزشیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ لیکن فربہی کا شکارایک برطانوی خاتون نے منفرد طریقہ استعمال کرتے ہوئے اپنے وزن میں 98 پونڈ تک کی کمی کرلی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تین بچوں کی ماں 52 سالہ خاتون ریچل بوکیٹ اپنے تیزی سے بڑھتے ہوئے وزن سے بہت پریشان تھی اور اس کے لیے انہوں نے ہرممکن طریقہ استعمال کرلیا جس میں ان کا قیمتی وقت اور پیسہ دونوں ضایع ہوئے۔
تاہم، ان کا وزن 19 اسٹون ( 252 پونڈ) سے بھی بڑھ چکا تھا۔ آخری حربے کے طورپرانہوں ’سلم پوڈ‘ طریقہ آزمانے کا فیصلہ کیا اورحیرت انگیزطورپراس طریقہ علاج سے وہ دوسال میں اپنے وزن میں 7 اسٹون (98 پونڈ ) تک کمی کرچکی ہیں۔
اس حوالے سے ریچل نے میڈیا کو بتایا کہ موٹاپے کی وجہ انہیں سے اٹھنے بیٹھنے، چلنے پھرنے میں بہت مشکلات کا سامنا تھا۔ انٹرنیٹ پرتلاش کے دوران انہیں سلم پوڈ طریقہ علاج کے بارے میں پتا چلا۔
’ سلم پوڈ‘ ایک ایسی پروگرامنگ بیسڈ آڈیوکلپ ہے جس کے بارے میں اس کے موجدین کا دعوی ہے کہ اسے سونے کے دوران روزانہ نومنٹ سننے سے وزن میں کافی کمی ہوتی ہے۔
ریچل کا اس بابت کہنا ہے کہ انہوں نے 2020 اس صوتی کلپ کوسننا شروع کردیا، ابتدا میں وہ اس سے تھوڑی پریشان ہوئی اورنیند سے جاگ جاتی تھی تاہم، بعد میں مجھے اس کی عادت پڑگئی اور دوسال میں وزن 98 پونڈ کم کرچکی ہوں ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈنگ سننے کے بعد کھانے کے بارے میں میری سوچ میں تبدیلیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔ میں نے خود بہ خود جنک فوڈ کے بجائے صحت مند غذاؤں کا استعمال بڑھا دیا۔ جس سے میرے جسم پرخوش گواراثرات مرتب ہوئے۔
اس سے قبل شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھ کرچاکلیٹ اور اسنیکس وغیرہ کھانا میرا روز کا معمول تھا۔ لیکن اب مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی ان چیزوں سے نفرت سی ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

