پنجاب میں20 حلقوں کے انتخابات بہت اہم ہیں، شیخ رشید

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں20 حلقوں کے انتخابات بہت اہم ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نااہل اور نالائق ہے، انکی کوئی تیاری نہیں، عمران ریاض نے جرات کا مظاہرہ کیا، عمران ریاض عوام کے دلوں کی آواز ہیں، کیسز بناتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ اورفوج ہماری ہے، عوامی رائے کا احترام کرنا ہو گا، حکومت پریشان ہو توصحافیوں کی آواز بند کر کےغصہ نکالتی ہے، 45 روز بہت اہم ہیں،اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ سگریٹ پرٹیکس کیوں نہیں لگایا، سب ان کے گلے پڑے گا، پنجاب میں20حلقوں کے انتخابات بہت اہم ہیں، پی ٹی آئی جیتی تواسی ماہ عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے لکشمی چوک پرن لیگ کا سیاسی تابوت دفن کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

