ڈیرہ غازی خان: امریکن لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار

ڈیرہ غازی خان میں سیاحتی مقام فورٹ منرو میں امریکن لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق 21 امریکن لڑکی کے ساتھ مزمل نامی آدمی نے مبینہ طور پر ریپ کر ڈالا، امریکی خاتون کی درخواست پر بی ایم پی تھانہ فورٹ منرو میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی امریکن خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی اور لڑکی کو شادی کی پیشکش کے بعد پاکستان آنے کی دعوت دے ڈالی، ملزم نے امریکن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد امریکہ واپس جانے کا کہا۔
ڈیرہ غازی خان میں غیر ملکی باشندوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود ڈی جی خان میں موجودگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News