Advertisement

روزانہ صرف ایک ناشپاتی کھانے کے فائدے جانتے ہیں؟

ناشپاتی

آپ روزانہ صرف ایک ناشپاتی کھانے کے فائدے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم بتاتے ہیں۔

رسیلی اور ذائقے دار ناشپاتی صحت کے لیے زبردست ہے، جس کی وجہ اس میں فائبر، اہم غذائی اجزا اور منرلز کا موجود ہونا ہے۔

صرف ایک ناشپاتی روزانہ کھانا ہی صحت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے۔اس کے مختلف فوائد درج ذیل ہیں۔

ناشپاتی میں متعدد مرکبات ہوتے ہیں جو ممکنہ طور پر کینسر کش خصوصیات رکھتے ہیں، مثال کے طور پر anthocyanin اور cinnamic ایسڈ کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے کہ وہ کینسر سے لڑتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق فلیونوئڈز سے بھرپور غذا جیسے ناشپاتی بریسٹ کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ناشپاتی میں فائبر کی موجودگی آنتوں کے کینسر کا باعث بننے والے خلیات کی روک تھام کرکے اس مرض سے بچاتا ہے۔

روزانہ ایک ناشپاتی کھانا چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ34  فیصد تک کم کردیتا ہے۔

ناشپاتی کافی میٹھی ہوتی ہے مگر کم گلیسمک انڈیکس اور زیادہ فائبر کی موجودگی کے باعث یہ پھل بلڈشوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور ذیابیطس سے بچاتا ہے۔

ناشپاتی  فائبر کے حصول کے لیے اچھا پھل ہے جو نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے اہم ترین جز ہے، فائبر قبض سے بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

ناشپاتی میں فائبر پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے، جس سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے، روزانہ فائبر سے بھرپور غذا جیسے ناشپاتی کھانے سے فالج کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے

Advertisement

ناشپاتی میں کیلوریز کم، پانی کی مقدار زیادہ اور فائبر ہوتا ہے، یہ امتزاج اسے جسمانی وزن کمی لانے والی غذا بناتا ہے، کیونکہ پانی اور فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتے ہیں۔

ناشپاتی میں وٹامن سی، وٹامن کے اور کاپر موجود ہوتے ہیں جو جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں جو جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version