کراچی: بارش کے دوران افسوس ناک واقعہ، 2 ماہ کا بچہ نالے میں ڈوب گیا

شہر کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارشوں کے دوران ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 ماہ کا بچہ نالے میں ڈوب گیا ہے تاہم بچے کی تلاش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں بارش کے دوران موجود نالے میں موٹر سائیکل سوار آدمی اپنی اہلیہ اور بچے سمیت گرگیا تھا۔
ریسکیو حکام کی مدد سے آدمی کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا جبکہ عورت کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔
دوسری نوزائیدہ بچے کی تلاش ہیوی مشینری کی مدد سے کی جاری تھی تاہم رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔
آج صبح حادثے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش کا عمل صبح نو بجے سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے جبکہ بچے کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر ریسکیو ٹیمز موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

