Advertisement

سندھ حکومت جیبیں گرم کررہی انکا کراچی کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جیبیں گرم کررہی انکا کراچی کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

خرم شیر زمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کے ذہن پر عوامی خدمت نہیں انتقامی کارروائیاں سوار ہیں، سندھ حکومت کا کراچی کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت اور بجلی کے بحران نے شہریوں کو مایوس کردیا ہے، بجلی نہ ہونے سے لوگوں کے گھروں میں پانی کی فراہمی بھی مشکل ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کراچی کو ضرورت کے مطابق پانی میسر نہیں، پورے شہر کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومتی وزراء اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہیں، کراچی میں پی ٹی آئی کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری کیلئے عوام اپنا فیصلہ کریں، 24 جولائی الیکشن میں عوام نکلیں بلے کو کامیاب کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version