Advertisement

حالیہ بارشوں سے کراچی ایئرپورٹ کو کتنا نقصان پہنچا؟ جانیے

حالیہ بارشوں سے کراچی ایئرپورٹ کو خاصہ نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی تنصیبات کو حالیہ طوفانی بارشوں سے نقصان ہوا ہے۔

طوفانی بارش سے  کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 آر کی لائٹس خراب ہوئی ہیں جبکہ تاحال رن وے 25 آر کی لائٹس کی خرابی دور نہیں کی جاسکی ہے۔

اسکے طوفانی بارشوں کے دوران تیز ہواؤں سے ایئرپورٹ کے پسنجر بورڈنگ برج نمبر 16 کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

پسنجر بورڈنگ برج نمبر 16 کی عدم دستیابی اور رن وے 25 آر کی لائٹس خرابی سے متعلق تمام ایئرلاینز کو سی اے اے نوٹم کے زریعے آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شہر قائد میں 10 اور 11 جولائی کو ہوئی بارشوں کے اعداد و شمار کردیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع  کیماڑی میں  231اعشاریہ 75ملی میٹر، ضلعی شرقی میں 203اعشاریہ 3ملی میٹر جبکہ ضلع کورنگی میں 191ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 129اعشاریہ 8 ملی میٹر ضلع جنوبی میں 132ملی میٹر اور ضلع ملیر میں 98ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ضلع غربی میں 53اعشاریہ 9ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version