Advertisement

وزیراعظم کا صدرمملکت سے رابطہ، عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار

وزیراعظم کی جانب سے صدرمملکت کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اس دوران دونوں قائدیں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور ایک دوسرے کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب عید کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

 

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم نے عوام کو کورونا ایس  او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے  اور ساتھ ہی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کا پابند کیا ہے۔

اسکے علاوہ صدر پاکستان نے بھی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک  اور قوم کے لئے قربانی کے جذبے کو اجاگر کرنے کی اہممیت پر زور دیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی عبادات، حج اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قربانی کا عمل مومن کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نام پر سب سے بڑی قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version