8 کلو وزنی سموسہ کھانے پر کتنا انعام؟

سموسہ کھانے والے کو دکاندار کی جانب سے انعام دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک دکاندار نے 8 کلو وزنی سموسہ تیار کیا ہے اور اس سموسے کا نام ’باہو بلی‘ رکھا ہے۔
اس سموسے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 30 منٹ میں کھانے والے کے لیے 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تاہم دکاندار کے مطابق اب تک کوئی بھی اس سموسے کو 30 منٹ میں کھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
اس حوالے سے دکاندار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سموسے کی تیاری میں مٹر، آلو، پنیر اور خشک میوہ جات بھی استعمال کیے گئے ہیں جس پر 11 سو روپے کی لاگت آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

