Advertisement

میانوالی؛ کار اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

میانوالی میں  کار اور ڈمپر کے درمیان خطرناک تصادم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ میانوالی میں داودخیل سی پیک روڈ(موٹر وے ایم-14)پر پیش آیا ، جہاں کار اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے  تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار کار کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی جبکہ حادثہ میں مجموعی طور پر4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے  زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں کو پہاڑی علاقے اور سگنل پرابلم کے سبب مشکلات درپیش ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

 پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک،  مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version