Advertisement

بٹ کوائن کے حوالے سے وقار ذکا کی پیش گوئیاں درست ثابت

بٹ کوائن کے حوالے سے وقار ذکا کی پیش گوئیاں درست ثابت

بٹ کوائن کے حوالے سے وقار ذکا نے ایک اور اہم پیش گوئی کردی ہے۔

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی لین دین کو قانونی شکل دینے کےلیے ٹی وی میزبان اور چیئرمین پاکستان ٹیکنالوجی موومنٹ وقار ذکا کی کاوشیں کسی  تعارف کی محتاج نہیں۔

اس ضمن میں کی گئی ان کی تمام اب تک کی تقریبا تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں،

رواں ماہ نجی ٹی سے گفت گو میں وقار ذکا نے پیش گوئی کی تھی کہ 9 جولائی 2022 کو بٹ کوائن کی قیمت اوپر جائے گی اور بارہ جولائی کو بٹ کوائن کی قیمت نیچے آئے گی اور ایسا ہی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا بٹ کوائن اورایتھیریم کے حوالے سے سنسنی خیزانکشاف

Advertisement

 اس سے قبل کرپٹو مارکیٹ کا ٹرینڈ دیکھا جائے تو اس سے قبل 18 جون کو بٹ کوائن کی مارکیٹ ایک ماہ کی کم ترین سطح 18 ہزار 948 ڈالر فی کوائن تک گر گئی تھی۔

18 جون کے بعد بٹ کوائن کی مارکیٹ نے اوپر کی طرف سفر شروع کیا اور8 جولائی تک وہ 21ہزار 780 ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔ لیکن قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باجود وقار ذکا نے 5 جولائی کو پیش گوئی کی تھی کہ بارہ جولائی 2022 کو بٹ کوائن کی قیمت اس ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

اسی پروگرام میں گفت گو کرتے ہوئے وقار ذکا نے پیش گوئی کی تھی کہ 16 جولائی 28 جولائی 2022 کو بٹ کوائن کی قدر میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وقار ذکا نے کرپٹو کرنسی کمپنی سیلسیس کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی اور گزشتہ روز ہی مذکورہ کمپنی نے دیوالیہ قرار دینے کی درخواست دے دی ہے۔

وقارذکا نے گزشتہ سال 13نومبر کو فیس بک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی،اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی نے میری بات سن کربٹ کوائن میں سرمایہ کاری کی ہے تووہ اپنے بٹ کوائنزکوکیش آؤٹ کروالے، اس وقت ایک بٹ کوائن 62 ہزارڈالرکا چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2022 بٹ کوائن کے کریش ہونے کا سال ہے!

Advertisement

اس وقت ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کرو، یعنی خرید کربیچو اسے ہولڈ مت کرواورنومبربھی کہہ رہا تھا کہ کیش آؤٹ کر کے نکل جا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ویڈیو کی تاریخ دیکھیں، اس کے بعد میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس میں سرمایہ کاری کروں۔

اسی طرح وقارذکا نے دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھیریم کے حوالے سے بھی 8 جون 2020 میں یوٹیوب پر ویڈیوپوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی یہ وقت ایتھیریم خریدنے کا ہے جتنے خرید سکتے ہو خرید لو۔ اس وقت ایک ایتھیریم 200 ڈالر کا تھا۔

اور اس کے بعد سے ایتھریم 4 ہزار 200 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔

کرپٹو کرنسی کے لیے 2022 کیسا ثابت ہوگا؟

Advertisement

کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ پرنظر رکھنے اور اس کی قدر کے بارے میں پیش گوئی کرنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2022 بٹ کوائن کی قدر میں کمی کا سال ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے مہنیوں میں بٹ کوائن کی قدر میں بہت بڑی کمی ہوگی جس کے اثرات دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی لمحوں میں آسمان سے زمین پر اور زمین سےآسمان پر جانے والی متغیر کرنسی ہے۔

مستقبل میں اس کی قدر میں مزید 20 فیصد تک کی کمی متوقع ہے۔ لیکن بٹ کوائن کی وجہ شہرت ہی اس کا عدم استحکام ہے۔

سوسیکس یونیورسٹی کی فنانس پروفیسر کیرول الیگزینڈراکا کہنا ہے کہ 2022 میں بٹ کوائن کی قدر نہایت کم ہوکر 10 ہزار ڈالر فی کوائن تک پہنچ جائے گی۔ اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں اس سے کمایا گیا سارا منافع ورچوئلی غائب ہوجائے گا۔

کیرول کا کہنا ہے کہ اگر میں ایک سرمایہ کار کی نظر سے سوچو تو مجھے 2022 میں بٹ کوائن کریش ہوتا نظر آرہا ہے۔ کیوں کہ اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور اسے سرمایہ کاری میں ایک کھلونے کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تاریخ خود کو دہراتی ہے۔ 2018 میں بٹ کوائن 20 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ کر چند ماہ میں 3 ہزار تک گر گیا تھا۔

یونین بینک کے چیف ایکویٹی اسٹریٹیجسٹ ٹوڈ لوونسٹن کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کے پرائس چارٹ پر نظر ڈالی جائے تو اس میں کئی ببلز دکھائی دیتے ہی۔ انہوں نےکرپٹو کرنسی کو سپورٹ دینے والے افراد اس بارے میں کہتے ہیں کہ اس وقت چیزیں مخلتف تھی، اب اس مارکیٹ میں بڑے ادارے سرمایہ کاری کے لیے کود رہے ہیں، لیکن میرے خیال میں 2022 بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے کریش ہونے کا سال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version