Advertisement

منی لانڈرنگ کیس میں مونسی الہی کیخلاف ایف آئی اے کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونسی الہی اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بینکنگ جرائم عدالت لاہور میں مونس الٰہی کے خلاف 24 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

مونس الٰہی اور شریک ملزم محمد خان بھٹی اور واجد احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

Advertisement

ایف اائی اے نے عدالت کو بیان دیا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔

بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے مونس الہی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ بتائیں کیا تفتیش کی ہے ابتک؟

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محمد خان بھٹی اور واجد خان بھٹی نے گزشتہ ہفتے انوسٹی گیشن جوائن کی۔ دونوں ملزمان نے ڈیفینس میں کاغذات جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی ہے۔

Advertisement

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ کمپنی کے شئیرہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔ شئیرہولڈرزکے تعین کے بعد مونس الہی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ 6 اکاؤنٹ فیک تھے، جس سے نوازبھٹی سمیت دیگرنے انکار کردیا۔

تفتیشی افسر نے مذید عدالت کو بتایا کہ 47 فیصد ریکارڈ آچکا ہے، ابھی فرانزک بھی ہونا ہے۔ 47 فیصد ریکارڈ آ چکا ہے۔ بنکوں نے بتایا کہ دس سال سے پرانا ریکارڈ ضائع کر دیا جاتا ہے. ہم واوچرز سے دیکھ رہے ہیں۔ تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

بنکنگ جرائم عدالت کے جج نے کہا کہ عبوری ضمانت کوغیرمعینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے. اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل ہونی چاہیے اور ملزمان کے وکیل تیاری کرکے آئیں۔

عدالت نے مونسی الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک انوسٹی گیشن مکمل کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 13 خوارج جہنم واصل
وزیراعظم کی آسٹریا اور کویت کے رہنماؤں سے جرمن اور عربی زبان میں خوشگوار گفتگو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version