Advertisement

ایک بار پھر حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

سراج الحق خصوصی دورے پر کوئٹہ پہنچ گے ہیں، امیر جماعت اسلامی آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور بلوچستان میں جاری کارکنان اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

اس حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ عوام مصیبت کی اس گھڑی میں بڑھ چڑھ کرامدادی کاموں میں حصہ لیں، میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں تاکہ زخمیوں اور بیماروں کو بروقت طبی امداد مہیا کی جاسکے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے کارکنان کی سیلاب متاثرین کے لیے ملک بھر میں سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے بھی آگے بڑھیں، عوام اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے دل کھول کر عطیات دیں۔

Advertisement

دوسری جانب پاک فوج کی مختلف اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ متاثرین کو طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان، لسبیلہ، اوتھل اور جھل مگسی اور غذر میں سیلاب کے دوران پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version