Advertisement

رانا ثناء اللہ احتساب کیلئے تیار رہیں، مسرت جمشید چیمہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ احتساب کیلئے تیار رہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ حق اور سچ کی جیت ہوتی ہے، ہم عوام کے مقروض ہیں، 17 جولائی کو حقیقی آزادی کے لیے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ تمہارا راج ختم ہو چکا ہے، تمہاری غنڈا گردی ختم ہو چکی ہے تم احتساب کے لیے تیار رہو۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ہم آگے اس پر بھی تفتیش کریں گے کہ ہم پر اتنی تعداد میں مقدمات کیوں بنائے گئے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعے پر رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ ضرور درج کروائیں گے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کروائے، اس حکومت نے ماضی میں بھی یہی کیا اور اب بھی وہی کیا، ماضی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہوا، رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ ضرور درج کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version