Advertisement

ہلدی اور زعفران، ڈپریشن میں افاقہ کرسکتے ہیں

ہلدی میں موجود کرکیومِن اہم جزو ہےجبکہ زعفران فلوکسیٹائن جیسی دوا کے اثرات رکھتا ہے۔

یاسیت یا ڈپریشن عالمی وبا کا روپ اختیار کرچکی ہیں جبکہ دوسری جانب ہماری ادویہ تیزی سے ناکام ہورہی ہیں۔ اس تناظر میں زعفران اور ہلدی جیسے قدرتی خزانوں سے امید کی ایک کرن پیدا ہوئی ہے۔ ہلدی میں موجود اہم جزو کرکیومن اور زعفران میں موجود ایک کیمیکل ، دونوں ہی اینٹی ڈپریسنٹ ادویہ کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

زعفران

یہ ایک قیمتی جڑی بوٹی ہے جو دنیا میں چند مقامات پر ہی پیدا ہوتی ہے جن میں کشمیر اور ایران سرِفہرست ہے۔ کھانوں میں لذکت کے علاوہ اصل زعفران کو کئی ادویہ میں شامل کیا جارہا ہے۔

Advertisement

ایرانی اور اطالوی سائنسدانوں نے 2018 میں کئی تحقیقات کا جائزہ یا میٹا اینالیسِس کیا تھا۔ تحقیق کا خلاصہ یہ تھا کہ زعفران اپنے شاندار خواص کی بنا پر ڈپریشن بھگانے کی ایک اہم دوا فلوکسیٹائن کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے اور اسے ماہرین نے ’ فلوکسیٹائن‘ کا محفوظ متبادل‘ قرار دیا ہے۔

اس کے بعد ڈبل بلائنڈ مطالعے میں ڈپریشن کے مریضوں کو 8 ہفتوں تک زعفران کھلائی گئی تھی تو سارے مریضوں نے نیند میں بہتری اور سکون کا اعتراف کیا۔ انہی مریضوں کے مطابق ان کی یاسیت اور ڈپریشن میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

ہلدی

شوخ زرد رنگت والی ہلدی کو اب دنیا بھر میں سپرفوڈ کا درجہ دیا جاچکا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کم کرتی ہے، ذیابیطس قابو کرتی ہے اور سب سے بڑھ کر کئی اقسام کےسرطان میں اس کی افادیت سامنے آچکی ہے۔ ان سب کی وجہ ایک ہی مشہور کیمیکل ’کرکیومِن‘ ہے جو ہلدی میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ غذائی ماہرکہتے ہیں کہ جن کھانوں میں ہلدی ڈالی جاتی ہے ان میں اس کی مقدار بڑھا دی جائے۔ وجہ یہ ہے کہ ایف ڈی اے نے اسے عام استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا ہے۔ سات مختلف تحقیقی مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود کرکیومن ڈپریشن کم کرنے کے زبردست خواص رکھتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ 2005 سے 2021 تک دنیا بھر میں 65 تحقیقات ایسی ہوئی ہے جس میں کئی مریضوں کو کرکیومن کھلائی گئی تو ان میں ڈپریشن، شیزوفرینیا اور کئی دماغی امراض میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version