Advertisement

دعا زہرا کے والد کی تفتیشی افسرکی تبدیلی کی درخواست پرپولیس سے جواب طلب

دعا زہرا کیس

عدالت نے دعا زہراکے والد کی تفتیشی افسرکی تبدیلی کی درخواست پرپولیس سے جواب طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورجا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے تفتیش افسر کی تبدیلی کے لیے کراچی کی سیشن عدالت میں نئی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مہدی کاظمی نے مؤقف اپنایا کہ دعا زہرا کی نئے میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔  میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر پندرہ سال کے قریب بتائی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی کوئی تفتیش نہیں کررہا ہے۔

مہدی کاظمی نے درخواست میں عدالت سے کہا کہ مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت تفتیش افسر کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مدعی مقدمہ کی تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست ماتحت عدالت نے مسترد کردی تھی۔

عدالت نے دعا زہرا کے والد کی کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے پولیس سے 16 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ فریقین آئندہ سماعت تک تحریری جواب جمع کروائیں۔

دعازہرا کیس میں نکاح خواں اورگواہ کی درخواستِ ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version