وزیراعلیٰ سندھ کا بلاول کاکا کے قتل اور اس کے بعد کے واقعات کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں بلاول کاکا کے قتل اور اس کے بعد کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور کراچی واقعوں پر پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
اس حوالے سے سید مراد علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ امن کا گہوارا ہے اور اس کا امن کسی صورت خراب ہونے نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کئی دہائیوں سے مختلف زبانوں کے لوگ محبت سے رہائش پذیر ہیں، سندھ کے کسی بھی شہر بشمول حیدرآباد میں لسانی بنیادوں پر کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کی پیشہ ورانہ تفتیش کرکے مجرموں کو کیف کردار تک پہنچائے، اس واقعے کو کرائم کے حوالے سے دیکھا جائے نہ کے لسانی بنیادوں پر، مجرموں کی کوئی ذات، قومیت یا زبان نہیں ہوتی بلکہ جرائم ان کا شیوا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چند مشتعل نوجوانوں کے گروہوں نے حیدرآباد اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں گشت کیا اور پشتون برادری کی چائے کی دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کر وادیئے، کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ مارکیٹ ٹاور اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہوٹل بند کر دیئے گئے۔
بعد ازاں گزشتہ شب جامشورو کے پیٹرو بس اسٹاپ پر ہجوم کی جانب سے ایک دکان میں توڑ پھوڑ کے بعد فائرنگ کی گئی۔
لڑائی جھگڑے میں بلال کاکا کو لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے مارا گیا، مقتول کو نیو سعید آباد کے گاؤں فقیر محمد کاکا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے ملزم شاہ سوار پٹھان کو بھی لڑائی کے دوران چوٹیں آئیں۔
خیال رہے کہ ہوٹل میں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد حیدرآباد اور جامشورو میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت کم از کم 3 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

