Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

دودھ

ملاوٹ-شدہ-دودھ-

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ملاکنڈ سوات موٹروے کے  قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے 500 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا گیا ہے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ دودھ کے نمونوں کو موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیک کیا گیا، پانی کی ملاوٹ پر دودھ تلف کیا گیا۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ پانی کی ملاوٹ پر ڈی آئی خان میں ڈیری شاپ سے 200 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کیا گیا جبکہ مردان میں بحی دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر تین ڈیری شاپس سیل کردی گئی ہیں۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ ناقص صفائی پر ٹانک اور بونیر میں ایک ایک بیکری یونٹ سیل کردیا گیا جبکہ دیر لوئر میں عید سے قبل بیکری یونٹس معائنے، فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version