Advertisement

جماعت اسلامی کا حکومت سے ناجائز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی نے حکومت نے فوری طور پر ناجائز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتیں کےالیکٹرک کوسپورٹ فراہم کررہی ہیں اور کےالیکٹرک معصوم بن کرکہتا ہے کہ ٹیکس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کےالیکٹرک حکومت کے ساتھ ملکر ٹیکس لگارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جائز طریقے سے ٹیکس لگانے کے حامی ہیں، حکومت ناجائز ٹیکس فوری طور پرختم کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں پر ٹیکس لگانے کے طریقہ کار پر اعتراض ہے کیونکہ تاجروں نےفکسڈ ٹیکس کیلئے باقاعدہ طریقہ کار بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس لگا کربھیج دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کے ذریعے تاجروں پر ناجائز ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سےمینڈیٹ لینے والوں نے اسے اون نہیں کیا اور کراچی کولاوارث بنا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ  نالوں کی صفائی کیلئے اربوں روپے جاری ہوئے تھے لیکن وہ کہاں خرچ ہوئے کوئی نہیں جانتا جس کی وجہ سے آج بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں۔

ٹریفک جام کے دوران ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن پولیس وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہے اور پولیس کا کام ہے کہ خاموش رہنے کے بجائے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن ملتوی کر کے کراچی کوایک بار پھر بلدیاتی قیادت سے محروم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version